اینڈی مرے کو شکست، یو ایس اوپن سے باہر ہوگئے

August 30, 2018

تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن برطانیہ کے اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، انہیں اسپین کے فرنینڈو ورڈیسکو نے دوسرے راؤنڈ میں شکست دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


نیویارک میں کھیلے جانے والے یوایس اوپن میں فرنینڈو ورڈیسکو نے اینڈی مرے کو سات پانچ ، دو چھ، چھ چار اور چھ چار سے ہرا کر ان کا گرینڈ سلیم کا سفر ختم کر دیا۔

14 ماہ بعد گرینڈ سلیم کھیلنے والے اینڈی مرے اور فرنینڈو ورڈیسکو کے درمیان مقابلہ 3 گھنٹے 23 منٹ جاری رہا۔