تھریسامے کا انرجی ڈرنکس پر پابندی کا اعلان

August 30, 2018
 

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کااعلان کردیا۔

ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنکس بچوں میں موٹاپے ، دانت گلنے ، برے رویے اور نیند کے مسائل کاباعث بنتےہیں ۔

سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیاہے ،تاہم کچھ حلقوں نے اس فیصلے پر تنقید بھی کی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں