سیاہ فام کےقاتل امریکی پولیس اہلکار کو 15سال قید

August 30, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا میں سیاہ فام نوجوان کےقتل کے الزام میں ٹیکساس کے سابق پولیس اہلکار کو 15سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

گزشتہ سال ڈیلاس کے نواحی علاقے میں 15سالہ سیاہ فام لڑکے کو فائرنگ سے ہلاک کرنے کے معاملے پرسابق پولیس اہلکار رائےاولیور کو 15سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رائے اولیور کے وکیل نے سزا کیخلاف اپیل کااعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے کا آغاز اگست کے وسط میں کیا گیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں