ایشیا کپ،پی سی بی نے کیمپ کیلئے 18 کھلاڑیوں کے نام دیدئیے

August 30, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے ٹریننگ کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ، کھلاڑی 3سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیدیم میں ٹریننگ کریں گے ۔

پی سی بی نے ایبٹ آباد کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد 18 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے کیمپ میں طلب کر لیا ، آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کیمپ کا حصہ ہوںگے۔

کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، فخرز مان ، امام الحق ، شان مسعود ، محمد حفیظ ، بابرا عظم ، شعیب ملک ، آصف علی ، حارث سہیل ، شاداب خان ، محمد نواز، عماد وسیم ، حسن علی ، عثمان شنواری ، محمد عامر ، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔

کیمپ میںپہلے 3 ستمبر کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے اورساتھ ہی ٹریننگ کا آغاز ہو گاتاہم ایشیا کپ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان 5 ستمبر کو متوقع ہے ۔