وینس میں 75 ویں فلم فیسٹیول کا میلا

August 30, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 75 ویں فلم فیسٹیول کا میلا سج گیا ہے جہاں ایک طرف شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تو دوسری جانب ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

فلم فیسٹیول کے افتتاح پردنیا بھر سے لاتعداد اداکار ، ہدایتکاراورپروڈیوسرز شرکت کے لئے پہنچے ہیں جو اپنی فلموں کے پریمیئرز کی نمائندگی کریں گے ۔

افتتاحی تقریب میں ریان گوسلنگ، نوامی واٹس سمیت ہالی وڈ اداکاروں کا جھرمٹ اُمڈ آیا جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا جمِ غفیر بھی بے چین دکھائی دے رہا ہے جواپنے پسندیدہ فنکارکے ساتھ تصاویر بنوانے اورآٹو گراف لے رہے ہیں۔

فلم فیسٹیول میں میزبانی کے فرائضMichele Riondinoنبھا رہے ہیں جبکہ فیسٹویل میں شامل فلمیں گولڈن لائن ایوارڈکی حقدار اسی وقت قرار پائیں گی جب وہ جیوری کے معیار پر پورا اتریں گی۔

بہترین فلم کا انتخاب انٹرنیشنل جیوری کرے گی جبکہ جیوری کے صدر معروف میکسیکن ہدایتکارGuillermo del Toro ہیں جبکہ دیگر جیوری ممبران میںChristoph Waltz، نوامی واٹس،Taika Waititiاور Sylvia Chang بھی شامل ہیں۔دلکش ملبوسات زیب تن کئے اداکاروں اور منفرد فلموں سے سجا یہ فلم فیسٹیول گزشتہ روزشروع ہوا جو08ستمبر تک جاری رہے گا۔


مکمل خبر پڑھیں