عمران کوبھارتی تعلقات میں بہتری کیلئے موقع دینا چاہتے ہیں، پینٹاگون

August 30, 2018
 

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر سکیں۔

اپنے ایک بیان میںامریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے امور ایشیا و بحرالکاہل رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہت سی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتی تھیں لیکن جلد ہی ان حکومتوں کو حقائق اور مشکلات کا اندازہ ہو گیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور مالی امداد میں کٹوتی کا رویہ بھی برقرار رہے گا۔


مکمل خبر پڑھیں