ہارر فلم ' دی نن ' کانیا ٹریلرجاری

August 31, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی وڈ ہارر فلم ' دی نن ' کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ۔

دی کونجرنگ سلسلے کی اس پانچویں فلم کو کورن ہارڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہا نی1952کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک راہبہ پر اسرار طور پر مردہ پائی جاتی ہے ۔

اس راہبہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے برک نامی ایک ایسے پادری کو رومانیہ بھیجا جاتا ہے جومرنے والی راہبہ کے راز کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تاہم اس پادری کو غیر معمولی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

پیٹر سیفران اور جیمز وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈاداکارٹیاسا فرمیگا،بونی ایرونز، شارلیٹ ہوپ،ڈیمیئن بیچر،سینڈرا روسکواورجونی کوئنے سمیت دیگر کئی فنکاراہم کردار وں میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔

فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 7ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔


مکمل خبر پڑھیں