فاطمہ ثریا بجیا کو گوگل نے یاد کیا

September 01, 2018
 

ملک کی مشہور و معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کی 88 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔

فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں پی ٹی وی سے منسلک ہوئیں، انہوں نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے کئی یادگار ڈرامے تحریر کیے ، جن میں ’’شمع‘‘ ، ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’انا‘‘، ’’تصویر‘‘ شامل ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میںحکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلا ل امتیاز سے نوازا جبکہ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔

انہوں نے سندھ حکومت کی مشیر برائے تعلیم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔

فاطمہ ثریا بجیا کےبہن بھائیوں میں انور مقصود ، زہرہ نگاہ اور زبیدہ طارق شامل ہیں۔

ثریا بجیا10 فروری 2016ء کو 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔


مکمل خبر پڑھیں