جوہی چاؤلہ کراچی سے دبئی روانہ

September 01, 2018
 

بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں ۔

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کراچی اپنے رشتے داروں سےملنے آئی تھی ، اس لیے کسی کووقت نہیں دے سکی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جوہی چاولہ نے کراچی کے ایک سینما میں پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ دیکھی اور جاتے جاتے پاکستانی کھانوںکی خوب تعریف بھی کی ۔

جوہی چاولہ کی اچانک پاکستان آمد پر ان کے مداح حیران تھے، تاہم جوہی چا ولہ کا یہ کراچی کا پہلا دورہ نہیں تھا بلکہ وہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی کراچی آچکی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوہی چاولہ نےسوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ اپنی قریبی سہیلیوں اور رشتہ دار خواتین کے ہمراہ کراچی میں گھومتی پھرتی نظر آئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوہی چاولہ نےتصویر کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’وہ کراچی میں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ لنچ کرنے باہر آئی ہیں۔ اس کے بعد وہ کامیڈی اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھیں گی، جو کہ بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کے درمیان لو اسٹوری پر مبنی فلم ہے۔ ‘


مکمل خبر پڑھیں