ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 10پیسے کا اضافہ

September 01, 2018
 

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 10پیسےکا اضافہ کر دیا جس کے بعدایل پی جی کا گھریلو سلنڈراب 48روپے45پیسے اور کمرشل سلنڈر 186روپے 40پیسے مہنگا ہو گیاہے۔ نئی قیمتیں ملک بھر میں 2ستمبر سے نافذالعمل ہوں گی۔

او گرا نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11اشاریہ 8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر جس کی قیمت 1564روپے 98پیسے مقرر تھی اس میں 48روپے 45پیسے اضافہ کر دیا گیاتاہم ملک بھر میں ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 1613روپے 43پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 137روپے تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ایل پی جی پالیسی 2016کا از سر نو جائزہ لے۔


مکمل خبر پڑھیں