غصے سے بے قابو خاتون نے بس کا شیشہ توڑ دیا

September 01, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


دوران ڈرائیورنگ بعض ڈرائیوراپنی لاپرواہی، غصے اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کے چکر میں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔


امریکی شہر واشنگٹن ڈی سی کی سڑک پر ایسا ہی واقعہ اس وقت دیکھا گیا جب خاتون ڈرائیونگ غصے سے بے قابو ہوتی نظر آئیں۔

خاتون کار ڈرائیور اور بس ڈرائیور کے درمیان ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش اوربس کی کار کو معمولی ٹکر غصے کی وجہ بنی اور یوں خاتون اپنی گاڑی سے اتری اور بس کا شیشہ توڑ دیا جبکہ اس دوران ایک راگیر نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو راہگیر کو بھی نہ چھوڑا اور گاڑی سے ٹکر مارتی ہوئی چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں