وزیر صحت پنجاب کا روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

September 01, 2018
 

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمے میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، سروس پنجابی، سرائیکی اور اردو زبان میں شروع کی جائے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ روبو کال سروس کے ذریعے شہریوں کو مفت طبی مشورے فراہم کئے جائیں گے۔

اعلامیے میںبتایا گیا کہ صوبے بھر میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کی ری ویمپنگ کے اہداف مقررہ وقت میں حاصل کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 روز کے اندر پنجاب کے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائےتاہم اسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں