انوشکا شرما اور ورون دھون درزی بن گئے

September 01, 2018
 


بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون درزی بن گئے۔ جی ہاں، انوشکا شرما اور ورون دھون کی نئی فلم’سوئی دھاگہ‘کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جسے انوشکا نیاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ فلم کی ریلیز میں صرف چار ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔


شرد کتریا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں