دمشق میں زورداردھماکوں کی آوازیں، عمارتیں لرزگئیں

September 02, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


شام کے دارالحکومت دمشق میں ملٹری ائیرپورٹ کی جانب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں جن سے نتیجے میں عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔

شام کے مقامی میڈیا نے ایک ملٹری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے ائیر پورٹ کے اندر نہیں بلکہ اس کے نزدیک گولہ بارود کے گودام میں ہوئے ،جس کی وجہ الیکٹرکل شارٹ سرکٹ تھا۔

سیریئن آبزرویٹری کاکہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں ائیر بیس کے اندر سے آئیں ،جس کی وجہ اسرائیلی فضائی حملہ ہوسکتی ہے۔

المزہ ائیر پورٹ پر پہلے بھی حملے کئے جا چکے ہیں ،شامی حکومت ان حملوں کا الزام اسرائیل پر لگاتی آئی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں