افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2 ہلاک

September 02, 2018
 

افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے غیر ملکی پائلٹ سمیت 2 اہلکار ہلاک،3 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر فوجی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوا،حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کا پیدا ہونا بتایا جارہا ہے۔

اس واقعہ پر افغان حکام کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں