گگو منڈی: زنجیروں سے جکڑابارہ سالہ بچہ بازیاب

September 02, 2018

پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے نواحی علاقہ تھانہ گگو منڈی میں سنگدل باپ نے اپنے ہی 12 سالہ بیٹے کو زنجیروں میں جکڑ کر ظلم کی انتہا کر دی ۔ پولیس نے زنجیروں میں جکڑے بچے کو بازیاب کراکے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گگو منڈی کےرہائشی علاقہ گلشن وہاب ٹاؤن میں زنجیروں میں جکڑا 12 سالہ بچہ برآمد ہوا ہے، مقامی پولیس نے اہل محلہ کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو بچہ زنجیر سے بندھا ہوا تھا۔بچے کو اس کے والد نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد زنجیروں سے باندھ دیا تھا۔

متاثرہ بچے جہانزیب کاکہنا ہے کہ والد روزانہ تشددکرتا ہے اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتا ہےجبکہ اسکے والدفیاض کا کہنا ہے کہ بچہ اسکول نہیں جاتا اس لیے زنجیر سے باندھا ہے ۔دوسری طرف پولیس تھانہ گگو منڈی نے ملزم فیاض کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔