افغانستان:فوجی ہیلی کاپٹر میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

September 02, 2018

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے واقعے میںہلاکتیں13 ہوگئیں، جس میں 2 غیر ملکیوںاور11 افغان سیکورٹی اہلکارشامل ہیں۔

حادثہ افغان صوبے بلخ میں پیش آیا، ہیلی کاپٹر مالدون کمپنی کا تھا،جس میں دوران پرواز یوکرینی عملے کے 3 افراد سمیت 14 افراد سوار تھے ۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثے میں صرف ایک یوکرینی پائلٹ محفوظ رہا، ہیلی کاپٹر میں دھماکا خیز مواد منتقل کیا جارہا تھاتاہم حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے۔