کوئٹہ:وکیل پر فائرنگ کے خلاف وکلاء کا آج عدالتی بائیکاٹ

September 03, 2018
 

کوئٹہ میں گذشتہ رات وکیل پر فائرنگ کےخلاف وکلاء کی جانب سے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

وکلاءکی جانب سےعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کی کال پرکیا جارہا ہے جبکہ کوئٹہ بارایسوسی ایشن کے رہنما نجم مینگل کے مطابق وکیل عبدالعزیز سمالانی پر فائرنگ کے خلاف وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔

نجم مینگل نے کہا کہ وکلاء رہنماوں نے عبدالعزیز سمالانی پرفائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور وکلا ء کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے عبدالعزیز ایڈووکیٹ پر گذشتہ رات کوئٹہ کے علاقے سریاب وڈ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔


مکمل خبر پڑھیں