رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

September 03, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوایس اوپن ٹینس میں مینز ایونٹ میں رافیل نڈال جبکہ ویمنز ایونٹ میں ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق چمپیئن اورٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز نے کائیا کنیپی کو چھ صفر، چار چھ اور چھ تین سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

سلونی اسٹیفن نامی ایک امریکی کھلاڑی نے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنالی۔ سلو نے اسٹیفن نے الیسے مارٹینز کو چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔

دوسری جانب مینز ایونٹ میں ورلڈ نمبر ون کھلاڑی اور اسپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے Nikoloz Basilashvili کو چھ تین، چھ تین، چھ سات اور چھ چار سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں