جعلی اور غیرمعیاری ادویات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

September 03, 2018
 

بلوچستان میں جعلی اور غیر میعاری ادویات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ںوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جعلی، غیررجسٹرڈ اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کےمعاملہ پر وزیر اعلی جام کمال خان نے صوبائی سیکریٹری صحت اور ضلعی صحت افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ریگولیشنز پر عملدرآمد کرکے انہیں رپورٹارسال کریں۔

وزیراعلی جام کمال نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ اور میڈیکل اسٹورز میں جعلی ادویات کے خلاف اب تک کی کارروائیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔

انہوںنے اس موقع پر جعلی ادویات کے کاروبارمیں ملوثعناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی ۔


مکمل خبر پڑھیں