امجد صابری کے ہمنوا نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کیوں کیا؟

September 03, 2018
 

معروف قوال امجد صابری مرحوم کے ہمنوا سلیم صابری نے سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 15 لاکھ روپے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


قوال سلیم صابری وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ امجد صابری کے بعد پریشان ہیں ، فن ہے لیکن وسائل نہیں ہیں۔ انہوںنے شکوہ کیا کہ کوئی بھی حکومت ہو اعلان کرتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔

سلیم صابری کا کہنا تھا کہ اگر مجھے معاوضہ نہیں دیا جاتا تو کم سے کم ایک نوکری دی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں گھر کا کرایہ ادا نہیں کر سکتا سندھ حکومت میری مدد کرے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے عمران خان کے کینسر ہسپتال کیلئے قوالی گا کر چندہ جمع کیا تھا، اگر اب بھی وسائل ہوتے تو بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے بھی پروگرام کرکے چندہ جمع کرسکتا تھا۔

واضحرہے کہ سلیم صابری معروف قوال امجد صابری پر ہوئے قاتلانہ حملے کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے اور زخمی بھی ہوگئے تھے ۔


مکمل خبر پڑھیں