ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو10 کروڑڈالر قرضہ دے گا

September 03, 2018
 

ایشیائی ترقیاتی بینک بلوچستان میں پینےا ور زرعی پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے 10کروڑ ڈالر کا قرضہ مہیا کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے ، یہ قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

اے ڈی بی ا علامیے کے مطابق بلوچستان میں واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے۔ آبی وسائل کی بہتری کے لیے بینک کی طرف سے بلوچستان حکومت کو رقم فراہم کی جائے گی ۔

بلوچستان میں آبی وسائل کی بہتری اور نہری نظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دریائے ژوب اور ملا سے پانی کی ترسیل بہتر کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتا یا گیا ہے کہ پانی کی دستیابی بہتر بنانے سے بلوچستان میں زرعی آمدنی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ” کلائمیٹ چینج اینڈ مٹیگیشن اسٹریٹیجی 30-2019 کے تحت قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی تھی۔

اے ڈی بی کے صدر تاکی ہیکو ناکاؤ کا کہنا تھا کہ ایشیا اور بحرالکاہل نے گزشتہ 50 سال کے دوران تیزی سے ترقی کی اور غربت کے خاتمہ اور ترقی و خوشحالی کے نمایاں اہداف حاصل کئے تاہم خطے میں ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مزید مالی معاونت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سفارش کرتے ہوئے نجکاری کیلئے تکنیکی مشاورت دینے کی پیشکش کی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں