دو منٹ میں سونے کا امریکی نسخہ

September 04, 2018
 

بستر پر لیٹتے ہی سوجانے کاامریکی فوجیوں کا نسخہ سامنے آگیا ۔

ایک کتاب ـ’’ریلیکس اینڈ ون،چیمپیئن شپ پرفارمنس‘‘ میں یہ راز افشا کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکی فوجی جنگ کے میدان میں بھی اپنی نیند پوری کرلیتےہیں تاکہ وہ تازہ دم ہو سکیں۔

اس کتاب میں لکھا ہے کہ سب سے پہلے اپنی زبان،جبڑا اور آنکھوں کے ارد گرد پٹھوں کو پر سکون حالت میں لانا،کندھوں اور ٹانگوں کو ڈھیلا چھوڑ دینا اور آخر میں ایک لمبی سانس باہر نکال کر پر سکون ہوجانا شامل ہیں ۔

کتاب کے مطابق چھ ہفتوں کی مشق کے بعد اس تکنیک کے ذریعے سوتے وقت بے چینی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں