بھارت :70 سالہ مسلمان شہری پرتشدد

September 04, 2018
 

بھارتی ریاست اتردیش میں بزرگ مسلمان کو تین افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ستر سالہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبد الصمد خان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں حملہ آور بے رحمی سے بزرگ شہری پر ڈنڈوں سے وار کرتے رہے لیکن سڑک پر کسی نے بچانے کی کوشش نہیں کی۔ دوسری جانب آلہ آباد پولیس نے معاملے کو خاندانی جائیداد کا تنازع قرار دےدیا۔

مقامی پولیس اسٹیشن میں 10 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی تاہم سابق پولیس اہلکار پر حملے سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


مکمل خبر پڑھیں