بھارت سے سیریز کیلئے منت سماجت نہیں کریں گے، احسان مانی

September 04, 2018
 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی نےکہا ہے کہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کی منت سماجت نہیں کریں گے، بورڈ میںنوسو ملازمین ہیں جسے کم کیا جائے گا۔

احسان مانی نے لاہور میںنئےپی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کے 8میچز پاکستان میں کرائے جائیں گے،کوشش ہوگی جلد از جلد پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ریجن کی ایسوسی ایشن کو پاور فل بنائیں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ساتھ لے کر چلیں گےجبکہ بورڈ ملک کے8اسٹیدیمز چلا رہا ہےلیکن یہ کام تو ایسوسی ایشن کا ہے ۔

اس سے قبل پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں احسان مانی کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا،وہ بلا مقابلہ اگلے 3 برس کےلیے نئے چیئر مین پی سی بی منتخب ہوئے تاہم وہ بورڈکے 33 ویں چیئر مین ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں