پاکستانیوں کیلئےروسی ’ 'آرڈر آف فرینڈ شپ‘ اعزازکیوں؟

September 04, 2018
 

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو ریسکیو کرنے والے 4 پاکستانیوں کو ’آرڈر آف فرینڈشپ‘کے ' اعزاز سے نوازاگیا ہے۔

روسی اخبارکے اعلامیے کے مطابق رواں برس جولائی میں روسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے 'قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انزہم رفیق اور فخر عباس کوآپریشن میں حصہ لینے پر’ آرڈر آف فرینڈشپ ‘اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو 31 جولائی کو ریسکیو کیا گیا تھا جو 25 جولائی سے 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر لاتوک پیک پر پھنسے ہوئے تھے۔

کوہ پیما کے پاس 3 روز سے کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوگئی تھیںاور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے انتہائی مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کرلیا گیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں