’ٹرمپ نے بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا‘

September 05, 2018
 

امریکی صحافی باب ووڈورڈزنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے بشار الاسدکو ہلاک کرنےکاحکم دیاتھا تاہم وزیردفاع نےاس پر عمل سے گریز کیا۔

باب ووڈورڈز نے اپنی نئی کتاب ’’فئیر‘‘میں انکشاف کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کی اطلاعات پر ڈونلڈ ٹرمپ مشتعل تھے، امریکی صدرنے ٹیلیفون کال پر بشارالاسدکے لئے جیمزمیٹس سے کہاــ’’اسےماردو‘‘۔

جیمزمیٹس نے صدرڈونلڈٹرمپ کو جواب دیا تھا کہ وہ معاملہ خود نمٹا دیں گے۔

صحافی نے دعویٰکیا ہے کہ صدارتی حکم کے3روزبعدامریکا نے شام پر59ٹام ہاک میزائل داغےتھے۔


مکمل خبر پڑھیں