’’خیراتی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے‘‘

September 05, 2018
 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمیںخیراتی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کو سراہنا چاہیے۔

لاہور میں ورلڈ چیرٹی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میںسردار عثمان بزدار نے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا درس ہے۔

انہوںنے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے صدقات و خیرات کرے اور انسانیت کا تقاضا بھی یہ ہی ہے کہ بغیر کسی مفاد محض اللہ کی رضا کے لئے مستحق افراد کو ان کا حق دیا جائے ۔


مکمل خبر پڑھیں