محمد صلاح،رونالڈو اور لوکا ماڈرچ بہترین فٹبالر کی دوڑ میں

September 05, 2018
 

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی لیونل میسی سال کا بہترین فٹ بالر ز کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں،کیسی دس سال سے زائد عرصے کے دوران پہلی مرتبہ اس دوڑ سے باہر ہو ئے ۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سال کے بہترین تین کھلاڑیوں کے نام منتخب کر لئے ہیں ،بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کیلئے رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اور لوکا ماڈرچ جبکہ تیسران نام لیور پول اور مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان محمد صلاح کا ہے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق بارسلونا کے لیونل میسی کے کیرئر میں 12سال میںیہ پہلی مرتبہ ہےکہ وہ فائنل تھری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کرنے کیلئے ایوارڈز کی تقریب 24ستمبر کو لندن میں ہوگی۔


مکمل خبر پڑھیں