ریتھک روشن کی فلم 'سپر 30 کے نئے پوسٹرز جاری

September 05, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن اپنے مداحوں کو ریاضی دان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتھک روشن بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر مبنی فلم 'سپر 30 میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جس کے پوسٹرز ریتھک روشن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کئے ہیں ۔

فلم کے پوسٹر میں ہرتھیک روشن اپنے 30 شاگردوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔


فلمساز وکاس بھل کی نئی فلم 'سپر '30 بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی زندگی اور اُنکے 'سپر '30پروگرام پر مبنی ہے جس میں ریتھک روشن مرکزی کردار نبھائیں گے ۔


فلم میں ریتھک روشن کے مد مقابل بھارتی ٹی وی اداکارہ مرونل ٹھاکرمرکزی کردار ادا کریں گی۔


واضح رہے ریتھک روشن کی نئی آنے والی فلم ' 'سپر 30 اگلے سال 25جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔


مکمل خبر پڑھیں