کیا دپیکا پڈوکون کو ایک اور ہالی وڈ فلم مل گئی؟

September 05, 2018
 

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں،انہیں ایکشن فلم سیریز ’ ایکس‘ کے اگلے حصے کے لیےہدایت کار نے ایک بار پھر چن لیا ہے۔

دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں کامیابی کے بعدگزشتہ سال ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرکے قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔

اداکارہ نے مشہور ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ فلم ’ٹرپل ایکس ریٹرن آف دی زینڈر کیج‘ میں مرکزی کردار کیا تھا لیکن اب انہیں اسی سیریز کی ایک اور فلم مل گئی ہے۔

دپیکا پڈوکون ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کے نئے سیکوئل میں بھی ون ڈیزل کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق فلم ڈائریکٹر نے بھی کردی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ہالی ووڈ ہدایت کار ڈی جے کروسو سے اداکارہ دپیکاپڈوکون کے فلم کے چوتھے سیکوئل میں کاسٹ سے متعلق سوال کیا تو ہدایت کار نے کاسٹ میں اداکارہ کی شمولیت کی تصدیق کی۔

ہدایت کارنےاپنے ٹوئٹ میںمزید بتایا کہ اسکرپٹ تیار ہے، جلد ہی شوٹنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں