پاک بھارت میچ کا دباؤ الگ ہی ہوتا ہے، فخر زمان

September 05, 2018
 


Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اورابھرتے ہوئے اسٹاراوپنگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ نہیں ہوتا کیونکہ بھارت کے خلاف میچ کا تو الگ ہی دباؤ ہوتا ہے۔

لاہور میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت ورلڈ کلاس سائیڈ ہے، کوہلی کے نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گاتاہم میچ میں بھارت کے بولرز پر بھی بہت دباؤ ہوگا۔

محمد حفیظ سے متعلق سوال کے جواب میںفخر زمان کا کہنا تھا کہ محمدحفیظ کے ٹیم میںنہ ہونے پر تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہےاور میںتبصرے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی کر سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ ایشیاء کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ایونٹ میں 19 ستمبر کو روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔


مکمل خبر پڑھیں