اب کاریں بھی جھولا جھولتے ہوئے انجوائے کریں گی

September 05, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین کے ایک ریئلٹی شو پر ’سی سا‘ پر بچے نہیں بلکہ4گاڑیوں ایک ساتھ کرتب دکھانے پہنچ گئیں ۔ شو کے دوران سابق فوجی جوانوں نے 26میٹر لمبے جھولے پر اپنی گاڑیوں کے ذریعے خطرناک اسٹنٹ دکھانے کی ٹھانی تو کنٹرول اور توازن کا ایسا مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔

ایک ایک کر کے پہلے تمام کاریں سی ساکے اوپر پہنچیں اور پھر دو کاریں ایک طرف اور دو کاریں کھڑے ہو کر جھولا جھولتی دکھائی دیں۔

اپنی نوعیت کے دنیا کے اس پہلے اسٹنٹ نے نہ صرف ججز ، میزبان اور حاضرین کو دنگ کر دیا بلکہ یہ ویڈیو جس نے بھی دیکھی اپنی ان ماہر ڈرائیوروں کی مہارت کو سراہے بغیر نہ رہ پایا۔


مکمل خبر پڑھیں