شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی شاہ سلمان سے اختلاف کی تردید

September 06, 2018
 

سعودی شہزادے احمد بن عبدالعزیز نے اپنے بھائیشاہ سلمان سے اختلاف کی تردیدکرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی خبروںکو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

شہزادہ احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں ان کے خطاب کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔

واضح رہے کہ لندن میں شہزادہ احمد نے خطاب میں یمن جنگ کا ذمے دار شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پورے شاہی خاندان کو ذمے دار قرار دینا درست نہیں ان کے خطاب کی وڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

تاہم ان کی وضا حت کے بعد سعودی شاہی ارکان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ احمد کی جانب سے شاہ سلمان کے ہاتھ کا بوسہ لینے کی تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں