پاگل عورت سلمان خان سے شادی کی خواہشمند

September 06, 2018
 

بھارت میں ایک ذہنی بیماری کا شکار خاتون بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ شادی کی خواہش مند ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست اتر کھنڈ کی 24 سالہ خاتون 11 اگست کوسلمان خان کی خاطراپنا گھر چھوڑ کرممبئی پہنچ گئی جہاں سلمان خان رہائش پذیر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خاتون سلمان خان کے گھر بندرہ آگئیں تھیں لیکن دبنگ خان کے سیکورٹی گارڈ نے انہیں گھر کے اند گھسنے نہیں دیا۔ کچھ دیر بعد وہ ایک پل کے اوپر مشکوک انداز میں گھومتی نظر آئیں جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

حراست میں لینے کے بعد پولیس کو اندازہ ہوا کہ اس خاتون کی دماغی حالت درست نہیں ہےجس کے بعد انہوں نے خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کرا دیا ۔

ڈاکٹرز نے خاتون کی ذہنی بیمار ی کی تصدیق کر دی ۔دوسری طرف پولیس نے خاتون کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی۔

خاتون کاابتداءسے یہی کہناتھا کہ وہ ممبئی سلمان خان سے شادی کے لیے آئیں ہیں ۔لیکن کافی پوچھنے کے بعدان خاتون نے چند فون نمبرز دئیے جن میں سے ایک ان کے والد کا تھا۔

اگلے دن پولیس نے خاتون کے والد سے رابطہ کیااور ضروری تحقیقات کے بعد انہوں نے خاتون کو ان کے والد کے حوالے کردیا۔


مکمل خبر پڑھیں