چین میں چوری کی انوکھی اور دلچسپ واردات

September 06, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو دنیا میں چوری ڈکیتی کے واقعات بے حد عام ہیں تاہم چین میں ہوئی چوری کی انوکھی مگر دلچسپ واردات جس نے دیکھنے والوں کوبھی حیران کردیا۔

یہ دلچسپ چوری چین میں رونما ہوئی جب ایک شخص اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں تاش کھیلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران اسکا پرس زمین پر گر گیا اور یوں وہاں موجود ایک ننھے ڈوگی میاں نے موقع سے فائڈہ اُٹھایا اور پرس اپنے منہ میں دبائے بھاگ نکلا۔

دوسری جانب چینی شخص نے اپنا والٹ جیب میں نہ پاکر پہلے ادھر ادھر ڈوھنڈو اور پھر پولیس کو کال گھمادی دی کہ آخر کون ہے وہ چور جو انتہائی صفائی سے پرس لے اُڑا اور اسے خبر تک نہ ہوئی تاہم پولیس کے آنے اور ویڈیو منظر اعام پر آنے پر معلوم ہوا کہ وہ کوئی اور نہیں ایک شرارتی ڈوگی میاں تھے۔

یوں پرس چرا کر بھاگتے ننھے ڈوگی کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں