جاپان کے شمالی جزیرے میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک

September 06, 2018
 

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں 6اشاریہ 6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہوگئے ۔

جاپان ایک کے بعد ایک قدرتی آفت کی زد میں آگیا ، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں ختم نہیںہوئی تھیں کہ شمالی جاپان زلزلے سے لرز اٹھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہوکائیڈو میں آج صبح آنے والے زلزلے سے سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

زلزلے کی شدت سے’آٹسوما‘ نامی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر ملبے تلے دب گئے ۔

زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میںہونے والے مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد زخمی اور 32 افراد لاپتہ ہوگئے تاہم متاثرہ علاقوںمیںریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں