کابل خود کش دھماکوں میں ہلاکتیں26 ہوگئیں

September 06, 2018
 

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ریسلنگ کلب میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں ہلاکتوںکی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے کابل دھماکوں میں 26 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 91 افراد زخمی بھی ہیں۔

وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کابل میں واقع اسپورٹس کمپلیکس کے ریسلنگ کلب میں 2 خوکش دھماکے ہوئے تھے۔


مکمل خبر پڑھیں