ایشیا کپ میں کوالیفائی کرنیوالی چھٹی ٹیم کونسی ہے؟

September 06, 2018
 

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہوگیا، ایونٹ میں چھٹی ٹیم ہانگ کانگ ہوگی ۔

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی چھٹی کوالیفایئر ٹیم کا فیصلہ ہوگیا اورہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم کوالیفائیر زمیں متحدہ عرب امارات کو 2 وکٹ سے شکست دے کر چھٹی ٹیم کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سےدبئی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سے ہوگا ، پاکستان اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو ہانگ کانگ سے کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہوگا جس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں رائونڈ میچز کے بعد سپر فور مرحلہ شروع ہوگا جس میں ٹاپ4 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم 2،2 میچز کھیلے گی تاہم ایونٹ کا فائنل 28ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضحرہے کہ ایشیا کپ کے تمام دبئی اور ابوظہبی میںکھیلے جائیں گے،تمام میچز ڈے اینڈ نائٹہیںجو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔


مکمل خبر پڑھیں