نظام دکن کا ہیرے موتی جڑا سونے کا لنچ بکس چوری

September 06, 2018
 

بھارتی شہرحیدر آباد دکن سے نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جَڑا سونے کا لنچ باکس چوری ہوگیا ۔

چوروں نے یاقوت اور سونے کی بنی ایک چائے کی پیالی، طشتری اور چمچہ بھی چوری کر لیا ۔

تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت اربوں پاکستانی روپے بنتی ہے ۔

حیدرآباد میں پولیس سابق حکمراں نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ٹفن کریئر کی چوری کی جانچ کر رہی ہے۔

تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے،یہ اشیا آخری نظام میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ ایک زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔


مکمل خبر پڑھیں