سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنےوالے 52اسکول گھوسٹ نکلے

September 07, 2018
 

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی فنڈنگ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں چلنے والے 52اسکول گھوسٹ نکلے، سندھ ایجوکیشن کی ایم ڈی ناہید درانی نے ان اسکولوں کے خلاف کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا ہے۔

سندھ ایجوکیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید درانی نے اینٹی کرپشن کو خط کے ساتھ 52گھوسٹ اسکولوں کی فہرست بھی دی ہے اور کہا ہے کہ ان اسکولوں کو دی گئی تقریباً پونے 5کروڑ روپے کی فنڈنگ بھی واپس لی جائے۔

سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے حکام کے مطابق اس خورد برد میں فاؤنڈیشن کے افسران بھی ملوث ہیں جن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں