سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے

September 07, 2018

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس ناغہ میں اچانک اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کل بروز ہفتہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق گیس نظام میں سپلائی کم ہوجانے کے سبب کل بروز ہفتہ 8ستمبر کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق فیصلے سے بسوں میں سفر کرنے والے شدید تکلیف کا شکار ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اچانک سی این جی پمپس بند کیے جانے سے عوام بسوں کی چھتوں پر سفر کے لیے مجبور ہوگئے تھے، اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے بعد اتوار کو صبح 8 بجے کھلیں گے ۔