حافظ آباد، باپ نے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا

September 08, 2018
 

حافظ آباد میں سنگدل باپ نے بیٹی، داماد اور دو نواسوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے 4سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کہتے ہیں کہ باپ سایہ دار درخت کی مانند ہے، ایسا درخت خود دھوپ برداشت کرتا ہے مگر دوسروں کو سایہ دیتا ہے، مگر حافظ آباد میں اِس شجر سایہ دار نےاپناہی گھر اجاڑ دیا۔

حافظ آباد کے علاقے نسووال میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پربیٹی، داماد اور دو نواسوں کو تیز دھار آلے سےقتل کر دیا۔

بیٹی نے 4سال قبل پسند کی شادی کی تھی ، 48سالہ ملزم گلزار احمد کو بیٹی کی پسند کی شادی کرنے پر اعتراض تھا۔

قتل ہونے والوں میں 26سالہ بیٹی ثناء اس کا شوہر فردوس اور ڈھائی اور ڈیڑھ سال کے دو نواسے شامل ہیں، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں