اپوزیشن مودی کے خلاف متحد ہو جائے: بھارتی معیشت داں

September 08, 2018
 

نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین نے بھارتی اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف متحد ہو جائے، بھارتی جمہوریت کو سنگین خطرہ ہے۔

ڈاکٹر امرتیاسین نے کہا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار معاشرے کو گمراہ کر رہی ہے،2014ء میں ایک ایسی پارٹی اقتدار میں آ گئی جسے صرف 31فی صد ووٹ ملے تھے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ بھارت کی تمام ایسی جماعتیں متحد ہو جائیں جو فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتیں، تاکہ 2019ء کے عام انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر نکال کر بھارت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔


مکمل خبر پڑھیں