کابل کے ریسلنگ جیم دھماکے میں 35 ایتھلیٹ ہلاک

September 08, 2018
 

کابل کےریسلنگ جیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 35 ایتھلیٹ جاں بحق اور50 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان دارالحکوت کے علاقے دشت برچی میں واقعہ جیم میں بدھ کو یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد افغان حکومت کی جانب سے 26 افراد کی ہلاکت اور 80 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

اس دعوے کے برعکس متاثرہ جیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں میں 35 مقامی ریسلر جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں