فیس بک پر دوستی، پاکستان آئی فلپائنی خاتون حادثے کے بعد گرفتار

September 08, 2018
 

راجن پورمیں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میں غیر ملکی خاتون اور ایک شخص زخمی ہو گیا، این اوسی نہ ہونے پر فلپائنی خاتون کو گرفتار کر کے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ مٹھن سے ظاہر پیر جاتے ہوئے تیر رفتاری کے باعث 2موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 35سالہ فلپائنی خاتون اور اس کا دوست عابد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، تاہم پولیس نے اسپتال کے باہر سے فلپائنی خاتون کو این او سی نہ ہونے پر گرفتار کر لیا اور رحیم یار خان پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس نے خاتون کے دوست عابد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فلپائنی خاتون کی رحیم یار خان کے عابد سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی اور وہ پاکستان اپنے اس دوست سے ملنے آئی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں