پمپنگ اسٹیشن سے کتے کی لاش برآمد ، سعید غنی کا نوٹس

September 08, 2018
 

کراچی میں سخی حسن کے پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے کتے کی لاش ملی ہے ۔ وزیر بلدیا ت سعید غنی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سعید غنی نے کہا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور غفلت میں مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ سخی حسن میں پمپنگ اسٹیشن سے کتے کی لاش کو نکال دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیشن کا پانی صاف ضائع کرکے ٹینک کو صاف کیا جارہاہے ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ ٹینک کی صفائی کے بعد پانی کی فراہمی کو بحال کر دیا جائے گا ۔


مکمل خبر پڑھیں