ہفتوں کی محنت سیکنڈوں میں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل

September 08, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہفتوں کی محنت سے تعمیر ہونے والا گھر سیکنڈوں میں مٹی کے ڈھیر میں بدل جاتا ہے۔

کہتے ہیں اور سچ ہی کہتے ہیں کہ بعض اوقات انسان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے کہ وہ بالکل بے بس دکھائی دیتا ہے ۔

بھارت میں بھی اپنی نوعیت کا ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب زیر تعمیرگھر کی چھت دیکھتے ہی دیکھتے مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

چھت پر کام کرتے مزدورحادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچے تاہم ہفتوں کی محنت سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی ۔

کمزور انجینئرنگ کا نتیجے میں یہ چھت محض دو پلرز کے سہارے تعمیر کی جا رہی تھی جس کے نتیجے میں گھر مکمل ہونے سے پہلے ہی چھت زمین پر آگری ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


مکمل خبر پڑھیں