وزیراعظم سے سعودی اور چینی وزراء کی ملاقات

September 09, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیراعظم عمران خان نے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح اور چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم سے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے بھی ملاقات کی اور پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سیکریٹری خارجہ بھی شریک تھے۔


مکمل خبر پڑھیں