سونالی بیندرے کی موت کی افواہیں پھیلانے والوں کو تنبیہہ

September 09, 2018
 

بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی موت کی افواہیں پھیلانے والوں کوان کے شوہرنے تنبیہہ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونالی بیندرے کے شوہر اور فلمساز گولڈی بیہل نے ان کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہےکہ خدارا سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔


انہوں نے لکھا کہ ’نہ جھوٹی خبر پھیلائیں، نہ ان پر کان دھریں، جن کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے گریز کریں۔‘

واضح رہے سونالی بیندرے نے کچھ ماہ قبل انکشاف کیا تھا کہ انہیں ’’ہائی گریڈکینسر‘‘ ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نظرنہیں آتا، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔

اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ بھی جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔


اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے وہ نیویارک میں زیر علاج ہیںاور پر امید ہیں ، اور وہ اس کے خلاف بھر پورجنگ کریں گی۔


مکمل خبر پڑھیں